اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق زیمبابوے کے وزیرخارجہ نے جو اپنے ملک کے صدر رابرٹ موگابہ کے ہمراہ ایران کے صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچے ہیں جمعے کی شام ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی - اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے طریقوں اور علاقائی مسائل نیز مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے بارے میں بات چیت ہوئی - دونوں ملکوں کے وزرائےخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا
.......
/169